Posts

سکول بند کرنے یا کھولنے کا فیصلہ کب ہوگا ؟شفقت محمود نے اعلان کردیا

Image
  وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود   نے   کہا ہے کہ 24 مارچ بدھ کے روز تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ ہو گا۔ ایک ٹویٹ میں شفقت محمود نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک ہے۔   جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ تمام وزرائے صحت و تعلیم کا نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر این سی او سی میں بدھ 24 مارچ کو اجلاس ہوگا۔ جس میں سکولوں کو مزید بند رکھنے یا کھولنے کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ طلبہ، اساتذہ اور سٹاف کی صحت اس اجلاس کا بنیادی ایجنڈا ہوگا

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

Image

واٹس ایپ پر ایک پیغام کے ذریعے آپ کے فون کا کنٹرول لیا جاسکتا ہے، یہ کیسے کیا جاتا ہے؟ آپ بھی جانئے اور بچئیے

Image
  نیویارک مانیٹرنگ ڈیسک  واٹس ایپ پر ایک پیغام کے ذریعے لوگوں کے فون ہیک کیے جانے کا انکشاف سامنے آ گیا ہے ۔  میل آن لائن کے مطابق ہیکنگ کی یہ واردات اینڈرائیڈ سمارٹ فونز پر ہو رہی ہے ۔  ہیکرز کی طرف سے واٹس ایپ پر صارفین کو ایک لنک بھیجا جاتا ہے جس میں انہیں ’گوگل پلے سٹور‘ سے ایک ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنے کو کہا جاتا ہے اور بتایا جاتا ہے کہ وہ اس ایپلی کیشن کو اپنے فون میں انسٹال کرکے ایک فون جیت سکتے ہیں   رپورٹ کے مطابق جو صارفین فوج کے لالچ میں اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرتے ہیں، ہیکرز کو ان کے فون کا کنٹرول حاصل ہو جاتا ہے۔ واٹس ایپ پر بھیجا جانے والا یہ لنک ’ہواوے موبائل‘ Huawei Mobil)نامی ایک ایپلی کیشن تک لے کر جاتا ہے، تاہم یہ ایک جعلی ایپلی کیشن ہے جس کا چینی موبائل فون ساز کمپنی ’ہواوے‘کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ واٹس ایپ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں صارفین کو اس پیغام سے متنبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ”صارفین کو ایپلی کیشنز براہ راست گوگل پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کرنی چاہئیں، کسی لنک کے ذریعے کوئی بھی ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرنا خطرناک ہو سکتا ہے۔“